the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
گذشتہ کئی دنوں سے سرخیوں میں رہنے کے بعد آخر کار مرکز کی مودی حکومت کی کابینہ میں توسیع کے بعد مہاراشٹر کابینہ کی توسیع ہوگئی جس میں دس نئے چہروں کو فڈنویس کابینہ میں جگہ دی گئی ، اس میں بھارتیہ جنتا پارٹی 06،حلیف جماعتوں کے دو اور شیو سینا کے دو ممبران کو وزارت میں شامل کیا گیا ،اس توسیع کے ساتھ ہی دیو یندر فڈنویس نے ایک مشکل ترین مرحلہ کو حل کرلیا ،ان کے سامنے یہ ایک بہت بڑا چیلنج تھا کیونکہ آئے دن حکومت میں شامل سب بڑی حلیف جماعت شیوسینا سے ان کے رشتوں میں دوریاں بڑھتی جارہی تھی ، صاف اور شفاف حکومت دینے کا وعدہ کرکے اقتدار پر آنے بعد بدعنوانی کے الزامات کے تحت ایکناتھ کھڑسے کے استعفیٰ سے جو سیاسی اتھل پتھل ہوئی تھے اس کے زور کو کم کرنے میں بھی وزیر آعلیٰ کامیاب رہے ہیں اور دوسرا یہ کہ وہ حلیف جماعتوں میں وزارت میں شامل نہ کرنے سے پیداہونے والی ناراضگی کو بھی دور کرنے میں یہ وزارت کی توسیع فائدہ مند رہی، وزارت میں توسیع بھارتیہ جنتا پارٹی کی وعدوں کی تکمیلی اور مستقبل کا لائحہ عمل کے طور پر دیکھا جارہا ہے ،اسمبلی انتخابات سے قبل حلیف جماعتوں سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے آعلیٰ رہنماؤں نے جو وعدے کئے تھے اس کی تکمیل اس وزارت کی توسیع میں ہوگئی ، اس میں شیتکری سوبھیمانی پارٹی جو کہ مہاراشٹر میں کسانوں کی نمائندگی کرتی ہے ،اس کے رہنما سدا بھاؤ کھوت کو پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے کوٹے سے ودھان پریشد کا رکن بنایا اور پھر انہیں وزارت میں وزیر مملکت کا عہدہ دیا ،اس کے علاوہ دھنگر سماج کی نمائندگی کرنے والے مادھوجانکر کو بھی وعدہ کے مطابق وزارت میں شامل کرکے کابینی وزیر بنایا گیا ہے مادھو جانکر کے لئے اس وزارت میں ان کو کابینی وزیر کا درجہ ملنا ان کے لئے کسی لاٹری سے کم نہیں ہے کیونکہ انہیں وددھان پریشد انتخابات کے دوارن کو نظر انداز کیا گیا تھا ،ان کو وزارت میں شامل کیا گیا اب بھارتیہ جنتا پارٹی کی ذمہ داری ہیکہ انہیں ایوان کا رکن بھی بنائے کیونکہ مادھو جانکر مہاراشٹراسمبلی کے دونوں ایوانوں میں سے کسی بھی ایوان کے رکن نہیں ہیں ،دیویندر فڈنویس کابینہ کی توسیع میں مراٹھا سماج کی نمائندگی کرنے والی تنظیم شیوسنگرام کر رہنما ونائیک میٹے کو کابینہ میں جگہ نہیں مل سکی جس کے لئے انہوں نے بہت زور لگایا تھا ،مایوسی ان کے ہاتھ لگی ہے ،انہوں اس کے چلتے کونسل میں حلف نہیں لیا ،اور کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے مراٹھا سماج کے ساتھ ناانصافی کی ہے وہ بہت جلد ان کے تنظیم کے کارکنان سے بات کرکے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرینگے دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارتی کے ذرائع کا کہا ذرائع کا کہنا ہیکہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ونائیک میٹے کو بہت کچھ دیا جیسا کہ انہیں دوبار اپنے کوٹے سے ودھان پریشد کا رکن بنایا اور شیو سمارک کے صدر کا عہدہ پر ان کا انتخاب کیا اس سے بڑھکر ونائیک میٹے لئے کیا کیا جاسکتا ہے ،شیوسینا کے لئے یہ وزارت کی توسیع لڑنے سے بہتر جو مل گیا اس کو ہی لے لیا جائے کے مترادف رہا ،شیو سینا کے مرکز میں18اراکین پارلیمنٹ ہیں لیکن نریندر مودی حکومت میں شیوسیناکاایک وزیر ہے



،مودی حکومت کی وزارت کی توسیع میں شیوسینا کو بڑی امید تھی کہ اسکے کم ازکم دو ممبران کو کابینہ میں لیا جائیگا لیکن مرکز میں شیوسینا کے ہاتھوں مایوسی ہاتھ آئی ،اس کو مودی کابینہ کی توسیع میں نمائندگی نہیں مل سکی ، ریاستی کابینہ کی توسیع میں پہلے شیوسینا شامل ہونا نہیں چاہتی تھی ،شیوسینا کی جانب سے کہا گیا کہ ہم وزارت کا مطالبہ نہیں کرینگے ہمیں کیا دیا جارہا ہے پہلے سے معلوم کیا جائے ،لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے انہیں کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی ،کہا گیا کہ آپ کے کوٹے میں دو وزیر مملکت کی وزارت آتی ہیں اس کے لئے دونام وزارت کے لئے دیئے جائیں لیکن شیوسینا کی جانب سے کم از کم ایک کابینی درجہ کی وزارت بھر پور کوشش کی گئی لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی نے شیوسینا کے اس مطالبہ کو زیادہ اہمیت نہیں دی ،آخر میں شیوسینا کی جانب سے ان کے کوٹے میں حصہ میں آنے والے دو مملکتی درجہ کے وزارت پر ہی اکتفا کرنا پڑا ، شیوسینا میں بھی ان عہدوں کے لئے کئی اراکین اسمبلی خواہشمند تھے اور شیوسینا کے لئے دو ناموں کو قطیعت دینا بہت مشکل کام تھا ، شیوسینا نے مستقبل میں ہونے والے ممبئی کارپوریشن کے انتخابات کے پیش نظر اسمبلی اوراسمبلی کے باہر پرزور طریقہ سے آواز بلند کرنے والے جلگاؤں دیہی سے منتخب گلاب راؤ پاٹل اورمرٹھواڑہ کے جالنہ سے منتخب ارجن کھوتکر کے ناموں کو قطیعت دی ،تاکہ ان وزارء کو ممبئی کارپوریشن انتخابات میں بہتر طریقہ سے استعمال کیا جاسکے ،جس کا فائد شیوسینا کو کارپوریشن ا نتخابات میں ہوسکے،بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی ممبئی کارپوریشن انتخابات کو ذہین رکھکر تیاری شروع کردی ہے ،مرکزی حکومت میں دلت رہنما رام داس آٹھولے کو نمائندگی دی گئی تاکہ ان کے ذریعے دلت رائے دہندگان کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے طرف ر اغب کیا جاسکے ،بھارتیہ جنتا پارٹی مہاراشٹر میں حکومت سازی کے بعد اب ممبئی کارپوریشن کے لئے اکیلے انتخاب میں حصہ لیکر شیو سینا کا کئی دہوں سے چل رہا اقتدار کاخاتمہ کرکے اس پر قابض ہوسکے کیونکہ ممبئی کارپوریشن ملک سب سے بڑی مالی طور پر مستحکم کارپوریشن ہے اس کے لئے وزیر آعلیٰ دیویندر فڈنویس نے کارپوریشن کے بدعنوانی پر قدغن لگانے کے لئے اجئے مہتا کا ممبئی کمشنر کے عہدہ پر تقر رکیا ہے، جس سے ممبئی کارپوریشن میں چل رہا کروڑوں روپیوں کا راستے تعمیر کا گھپلے کا انکشاف ہوا ہے اس کے چلتے اس کام میں شامل کئی انجینئروں کو گرفتا ر کیا گیا ہے اور ٹھیکہ داروں پر بھی گرفتاری کی تلوار لٹکی ہوئی ہے ،اب دیکھنا یہ ہیکہ فڈنویس وزار ت میں توسیع بھارتیہ جنتا پارٹی کے لئے مستقبل میں کتنی کامیاب ثابت ہوتی ہے ،شیوسینا ،بھارتیہ جنتا پارٹی کے منصوبوں کو روکنے میں کتنی کامیاب ہوسکتی ہے
 
****
javedbeed@gmail.com 

مہاراشٹراڈائری
جاوید پاشاہ بیڑ مہاراشٹر :موبائیل 07385776786
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.